انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا ریکارڈ قائم

سچ ٹی وی  |  Aug 20, 2024

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ ساموا کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے 1 اوور میں 39 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

نالن نپیکو نے اوور میں 6 چکھے کھائے اور 3 نو بالز کیں۔ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ساموا اور وانا واتو کے درمیان میچ میں بنا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سب ریجنل ایسٹ ایشیاء پیسیفک کوالیفائر میں ساموا اور وانا واتو مدمقابل آئے۔ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 1 اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔

2007ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کے اوور میں 36 رنز بنائے تھے۔

2021ء میں کیرون پولارڈ جبکہ 2024ء میں نکولس پوران، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی 1 اوور میں 36 رنز بنا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More