ڈالر گراوٹ کا شکار ، روپے کی قدر بڑھ گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام

ہم نیوز  |  Aug 20, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 896 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More