جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل کا عمران خان سے پوچھیں ، جو اب ہو گا اچھا ہو گا ، عارف علوی

ہم نیوز  |  Aug 20, 2024

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ سپریم کمانڈر تھے جنرل فیض پر بہت سے الزامات لگے جس پر عارف علوی نے کہا کہ بعد میں بہت کچھ ہوتا رہا، میرے نوٹس میں بہت کچھ تھا، جو اب ہو گا وہ اچھا ہو گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی میرا لیڈر تھا ہے اور رہے گا،سابق صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے ، یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، آرٹیکل 6 چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔

 عارف علوی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More