آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

ہم نیوز  |  Aug 20, 2024

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

جہلم ویلی، چناری، ہٹیاں بالا، اٹھمقام، کنڈل شاہی، کیرن، شاردہ، کیل، گریس ویلی، وادی نیلم، وادی لیپہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستان میں پہلے سپر بلیو مون کا حسین نظارہ

زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر16 منٹ پر جبکہ دوسر اجھٹکا 6 بج کر23 منٹ پرمحسوس کیا گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.3 اور گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکزبارہ مولا کے شمال میں تھا،اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے سوئے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں باہر نکل آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More