مالاکنڈ ڈویژن میں ہوٹلز پر سروسز سیل ٹیکس نافذ

ہم نیوز  |  Aug 19, 2024

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن میں ہوٹلز پر سروسز سیل ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان کےنام نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے سیل ان سروسز کی مد میں6 فیصد ٹیکس لیاجائے گا۔

اے ٹی ایم مشینوں پر سائبر حملوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ون لنک

کیپرا نے کہا کہ رجسٹرڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس مالکان فعال انوائس منیجمنٹ سسٹم کو یقینی بنائیں، ڈھابوں ور ہوٹلز سے 2 فیصد سیل ٹیکس ان سروس لیا جائیگا۔

مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکس استثنیٰ اکتوبر 2023 کو ختم ہوچکا ،یکم نومبر 2023 سے مالاکنڈ میں سیل ٹیکس ان سروسز لاگو ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More