بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل اہم پاکستانی کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

سچ ٹی وی  |  Aug 19, 2024

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عامر جمال کمر کی تکلیف سے ری کور کررہے ہیں، عامر جمال کو کمر کی تکلیف کاؤنٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جب کہ دوسرا میچ 30 اگست سےکھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے جو پاکستان شاہینز کی جانب سے چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More