بجلی کی قیمت کم نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے ، ایمل ولی

ہم نیوز  |  Aug 19, 2024

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیدی۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جا رہا ہے ، پختونخوا میں بجلی کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے ساتھ وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، اے این پی

ایمل ولی نے کہا کہ جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہے وہاں ووٹ بینک کی خاطر بلوں میں کمی کی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں آئی پی پیز سے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی ہم ان کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری لاگت کے حساب سے پختونخوا میں بجلی کی قیمتوں کا تعین صوبے کا حق ہے، بجلی اور گیس کی مد میں پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More