سنسرشپ کے احکامات ، ایکس نے برازیل میں آپریشن بند کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 18, 2024

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے برازیل میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے برازیل کے جج الیگزینڈرا موریس کی جانب سے سینسر شپ کے آرڈرز دیئے جانے کے بعد برازیل میں کام بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی صارفین کا ڈیٹا استعمال کرنے پر ایکس کیخلاف عدالتی جنگ شروع

ایکس حکام نے بتایا کہ جج  الیگزینڈرا موریس نے برازیل میں ایکس کے ایک قانونی نمائندے کو خفیہ طور پر دھمکایا، جج نے ایکس سے کچھ مواد ہٹانے کے فیصلے کی عدم تعمیل کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔

ایکس حکام نے جج الیگزینڈرا موریس کے مبینہ دستخط شدہ کچھ  دستاویزات بھی شائع کی ہیں جن میں فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر 3600 ڈالر کا جرمانہ اور برازیل میں ایکس کے نمائندے کی گرفتاری کا حکم شامل ہے۔

فیس بک، انسٹا گرام پر بلیو ٹک فیس 5.99یورو کرنے کی پیشکش

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More