لالی پاپ پر یقین نہیں، صوبائی حکومتوں کا صرف پنجاب میں بجلی سستی کرنے پر ردِعمل

ہم نیوز  |  Aug 18, 2024

سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر کہا ہے کہ لالی پاپ پر یقین نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور خیبرپختونکوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بجلی بلوں میں فوری ریلیف نہیں دے سکے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت دکھاوے اور لالی پاپ پر یقین نہیں رکھتی۔ پیپلز پارٹی کے مشوروں پر عمل کر کے سندھ کے ذخائر سے سستے پلانٹ لگائے جاتے تو آج بجلی سستی ہوتی۔

صرف پنجاب میں بجلی سستی کیوں، دیگر صوبے پاکستان کا حصہ نہیں؟ مصطفیٰ کمال

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More