بدعنوانی کا الزام، تربت پولیس کے ڈی ایس پی اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز معطل

ہم نیوز  |  Aug 18, 2024

کوئٹہ: تربت پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو بدعنوانی کے الزام پر عہدوں سے معطل کر دیا گیا۔

سی سی پی او کوئٹہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈی ایس پی چاکر خان، اے ایس آئی خورشید احمد اور اے ایس آئی عبدالحمید شامل ہیں۔

تینوں پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک اور ٹیم ممبر کو فارغ کر دیا

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں پولیس افسران کی مکران ڈویژن میں تین سال تک تقرر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More