ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

سچ ٹی وی  |  Aug 17, 2024

آندھی اور بارش کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 24 سے 48 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے، لاہور، سیالکوٹ اور ناروال میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا آبی ریلا متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے جبکہ بارشوں سے ڈی جی خان اور راجن پور کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق قلات، زیارت، ژوب اور کوئٹہ میں بھی بارش اور پہاڑیوں سے آبی ریلےکا خدشہ ہے جبکہ سندھ میں نواب شاہ اور سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More