بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Aug 17, 2024

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 12 مقدمات میں بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست دے دی۔ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشری بی بی کو آج طلب کر لیا۔

عدالت نے نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم کو بشری بی بی کو ہفتہ صبح 8 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت آج فیصلہ کرے گی۔

پولیس کے مطابق بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ جس میں وہ قصور پائی گئیں۔ 12 تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی

۔بشری بی بی کو تحریک انصاف منحرف رہنماؤں صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوجوانوں کیلئے 3 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیشی رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے۔ بشری بی بی کو جی ایچ کیو، گیٹ 4، آرمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔

پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اٹک میں میں بھی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More