فیض حمید نے کبھی تحریک انصاف کوکوئی ہدایات جاری نہیں کیں، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Aug 16, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ایک مضبوط ،ڈسپلن ادارہ ہے اوراپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ گرفتار

ریٹائرڈ یا حاضر سروس افسر کاکن الزامات پر ٹرائل کرنا چاہتے ہیں یہ ان کا اختیار ہے،اس حوالے سے کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر مبالغہ آرائی سے کام نہیں لینا چاہیے،فیض حمید نے کبھی تحریک انصاف کوکوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More