چہلم امام حسینؓ، پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 16, 2024

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے ان 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبا ئل سرو س معطل کرنے کے لیے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا۔

جلوس اور مجالس کے علاقوں میں مو بائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ان اضلاع میں مجلس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آ گئی

راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر، میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سر وس جزوی معطل رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سرو س معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More