مرغی کا گوشت 591 روپے کلو ہو گیا

ہم نیوز  |  Aug 16, 2024

لاہور، مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

چھ روز بعد برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے کلو سستا ہو گیا، گوشت کی نئی فی کلو قیمت 591 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مسلسل 6 روز برائلرمرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 596 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 04 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی درجن انڈے 286 سے بڑھ کر 290 روپے ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More