عشرت العباد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

سابق گورنر سندھ طویل عرصے تک سیاسی طور پر خاموش تھے تاہم ان کی سیاست میں دوبارہ انٹری ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے،محمود مولوی کادعوی

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بہت اچھے لوگ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 14 سال سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اب میں اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتا ہوں ، میں طویل عرصے سے خاموش تھا تاہم میرے رابطے سب کیساتھ اچھے تھے، جلد ہی پارٹی سے متعلق اعلان کروں گا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے جسے ہم نےدور کرنا ہے، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور مایوس عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، اس کیلئے ہم ایک حکمت عملی کے تحت چل رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More