وفاقی وزیر نے 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں میں مفت پیٹرول تقسیم کیا

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں میں مفت پیٹرول تقسیم کیا۔

وفاقی وزیر نے انوکھے انداز سے جشن آزادی مناتے ہوئے 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو 5-5 لیٹر مفت پیٹرول تقسیم کردیا جبکہ 5 ہزار سے زائد رکشوں میں بھی 5-5 لیٹر پیٹرول مفت تقسیم کیا گیا۔

چنیوٹ سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ نے اعلان کیا تھا کہ یوم آزادی کے دن جو بھی ان کے ڈیرے پر موٹرسائیکل پر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے آئے گا اسے مفت 5 لیٹر پیٹرول دیا جائے گا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی وزیر کی جانب سے یوم آزادی کے دن صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک 10 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو مفت 5-5 لیٹر پیٹرول دیا گیا اور 15 اگست کو 5 ہزار سے زائد رکشوں کو یہی سہولت مفت دی گئی۔

قیصراحمد شیخ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے اس موقع پر عوام کو خوشخبری سناتا ہوں کہ نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جا رہی ہے بلکہ 200 یونٹس تک مفت بجلی بھی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کا جو بھی بچہ میرٹ پر کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لیتا ہے اس کے تمام اخراجات خود اٹھانے کو تیار ہوں اسی طرح شادی کے موقع پر ہماری طرف سے ہر بچی کو تحفہ بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More