کراچی میں تیز بوندا باندی کا سلسلہ جاری.. موسلا دھار بارش کا امکان کب سے ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 15, 2024

گزشتہ شب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 16 سے 19 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے.

اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے.

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے گزشتہ ہفتے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More