پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس مستعفی

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فرحت عباس نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں ، ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔

عمران خان کی آمادگی ، شیر افضل مروت کی تحریک انصاف میں واپسی کی راہ ہموار

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔

حافظ فرحت عباس کا مزید کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More