فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا گھنائونا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف 

ہم نیوز  |  Aug 15, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے دشمن عناصر کی جانب سے جعلی خبریں اور گھنائونا پروپیگنڈہ خطرناک ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق افسران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سابق فوجیوں اورقوم کی غیر متزلزل حمایت سے دشمن عناصر کا پروپیگنڈہ ناکام بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، باہمی تعلقات پر اطیمنان کا اظہار

آرمی چیف جنرل جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجی افسران نے پاک فوج کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

عوام اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے والوں کو مایوسی ہوگی،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ تقریب پاک فوج اور اُس کے سابق فوجیوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کا ثبوت ہے ، پاک فوج ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More