سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا

ہم نیوز  |  Aug 14, 2024

سیکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا ،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے ،سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More