علی امین گنڈا پور کا ارشد ندیم کیلئے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 14, 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے ذاتی حیثیت میں 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پورے پاکستان کا فخر ہے ،میں ارشد ندیم کو ذاتی حیثیت سے بطور انعام پیسے دوں گا،سرکاری خزانے کا پیسہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔

مورنی مورکل بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے باؤلنگ کوچ مقرر

ہم عوام کے پیسے کے امین ہیں،ہم عوام کے ٹیکس کےپیسے ان پر ہی خرچ کریں گے،ارشد ندیم تین دن کیلئے خیبر پختونخوا آئے،میرے صوبے کے کھلاڑیوں کو 3دن کی ٹریننگ دیں۔

ہم اپنے شارٹ کیمپ میں ان ایٹھلیٹس کو ٹریننگ دیں گے،ہمارے صوبے میں جیولن کے بہترین کھلاڑی موجود ہے ہیں ،قوم کی نظریں اس وقت نوجوان طبقے پر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More