روسی صدر کی صدر مملکت اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد

ہم نیوز  |  Aug 14, 2024

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روسی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری اور اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے پیغام میں کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ان کے ملک کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے بھی صدر زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More