جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

سچ ٹی وی  |  Aug 14, 2024

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بہادر جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے حوالدار نثارحسین اور نائیک رشید گل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت بھی خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More