آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

ہم نیوز  |  Aug 14, 2024

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر امریکی عوام کی جانب سے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دوطرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔ آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

انٹونی بلنکن نے کہا کہ عوامی تعلقات کو مزید بڑھاتے ہوئے دونوں اقوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل تشکیل دیں گے۔ جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرتے ہوئے دونوں ممالک کو مزید محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More