پاکستان میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اردو نیوز  |  Aug 13, 2024

پاکستان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔منگل کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے۔‘’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔‘ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More