جشن آزادی کی خوشی میں مفت پیٹرول دینے کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Aug 13, 2024

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں اپنے آبائی علاقے چنیوٹ میں رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کے تحفے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، وطن عزیز لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا تحفہ ہمیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام و تحفظ کے لیے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اجتماعی کوششیں کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 77 ویں یوم آزادی پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More