شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Aug 13, 2024

شیخ الحدیث مولانا محمد انور بدخشانی انتقال کر گئے ہیں۔

92سالہ مولانا محمد انور بدخشانی عارضہ قلب میں مبتلا تھے،نمازجنازہ مفتی تقی عثمانی نےپڑھائی۔

ارشد ندیم کو تحفے میں ملنے والی کار کو خاص نمبر الاٹ

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم سمیت جامعہ کی انتظامیہ، طلبہ اساتذہ حضرات مولانا محمد انور بدخشانی کے انتقال پر انتہائی غمزدہ اور افسردہ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی درجات بلند فرمائے۔

دوسری جانب جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث مولانا انور بدخشانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت علمی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More