پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  Aug 13, 2024

وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں نئی ترمیم کے بعد شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی بینک کی کسی بھی شاخ میں پاسپورٹ فیس جمع کرائی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More