ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے حکومت بھرپور انداز میں کام کررہی ہے: وزیراعظم

سچ ٹی وی  |  Aug 13, 2024

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات پر حکومت بھرپور انداز میں کام کررہی ہے، انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے تو کاسٹ پروڈکشن میں کمی لائے بغیر درآمدات کو بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھنی ہے، انڈسٹری زراعت، کامرس کو زندہ کرنا ہے تو کاسٹ پروڈکشن میں کمی لائے بغیر درآمدات کو بڑھانا ممکن نہیں ہے، وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ جب تک ہم دوسرے ممالک کی ان پُٹ کاسٹ تک کمی نہیں لائیں گے، تب تک مقابلہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں کئی ماہ سے بہت محنت کی گئی، ہمیں اگر زراعت، انڈسٹری کو بڑھانا ہے تو اس کی لاگت کم کرنی ہوگی، دوسرے ممالک سے کاسٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے لاگت میں کمی لازمی ہے اس کے بغیر مارکیٹ میں قدم جمانا ممکن نہیں اس میں بجلی کا بہت بڑا کردار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ روٹین میں کام کو تعطل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، فائلین کا عمل تیز کیا جائے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، ہر وزارت کو پیپرلیس کلچر کے فروغ کے لیے تیار کیا جائے وسائل موجود ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں افسران کی تبدیلی کے معاملے پر انہوں ںے کہا کہ میں ان میں سے کسی کو نہیں جانتا، ان سے متعلق بڑی عرق ریزی سے کام کیا اور انہیں ہٹایا مگر عدالت نے اسٹے آرڈر دے دیا تاہم بعد میں وہ اسٹے آرڈر بھی خارج ہوگیا، کوئی شخص عقل کل نہیں ہوتا ہمیں بطور ٹیم ورک کام کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More