الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024: لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

ہم نیوز  |  Aug 13, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے۔ میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں اس لیے میں آج ہی کیس فائل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک تحریک انصاف کے علاوہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More