ہماری ویب | Aug 13, 2024
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 14 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست تک ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی جن کی وجہ سے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر طوفانی بارشوں کا امکان ہے.
جبکہ 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست تک کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے.
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More