جس وزیر سے بات کریں فرعون بن جاتا ہے، طارق محمود اپنی حکومت پر برس پڑے

ہم نیوز  |  Aug 13, 2024

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن طارق محمود نے کہا ہے کہ جس وزیر سے بات کریں وہ فرعون بن جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن طارق محمود آریانی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کر دی ۔ طارق محمود نے کہا کہ جس وزیر سے بات کریں وہ فرعون بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جب کسی ضلع کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے وزیر اعلیٰ نے مردان آکر اعلانات کرنے کے بجائے یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے کا اعلان کیا۔

طارق محمود آریانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہماری اپنی حکومت مردان شہر کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردان کے عوام نے پی ٹی آئی کو تمام نشستیں بانی پی ٹی آئی کے نام پر دی ہیں۔ جس وزیر سے بھی بات کریں تو وہ فرعون بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، معاہدے پر عمل در آمد کروائیں گے، حافظ نعیم

مینا خان نے کہا کہ گریٹر کیمپس کے لیے 2009 میں 48 سو کنال زمین خریدی گئی تھی۔ اس وقت حکومت نے 28 سو روپے فی مرلہ کی زمین خریدی ہے لیکن اگر اس وقت حکومت مناسب قیمت پر زمین خریدتی تو یہ مسائل نہ ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مردان میں محکمہ اوقاف کی 36 ہزار کنال اراضی موجود تھی۔ اس وقت اگر حکومت اوقاف کی زمین استعمال کرتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More