ملتان: حضرت بہاالدین زکریاؒکےعرس پر کل عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 12, 2024

ملتان : حضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس پر کل بروز (منگل )کی ضلع ملتان میں عام تعطیل کااعلان کردیا گیا۔

حضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس کے سلسلے میں کل ضلع ملتان میں تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ عرس پر ضلع ملتان کے 13 اگست کو تعطیل ہو گی۔

وزارت داخلہ نے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغازکردیا

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرملتان نادر چھٹہ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ یوم آزادی 14اگست بروز بدھ کے روز بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔

خیال رہے کہ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریاؒکے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More