ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

ہم نیوز  |  Aug 12, 2024

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمثبت رجحان دیکھنے میں آیا ،100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 806 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More