پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے 5 سالہ منصوبہ تیار

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں 5 سالہ پلان تیار کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق معیشت کی بہتری کا منصوبہ 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاشی ایجنڈے اور روڈ میپ میں 5 سالہ منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ،پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

مجوزہ معاشی پلان کو اسٹیفن ڈرکن منصوبے کا نام دیا گیا ہے، سال 2028 تک سالانہ 6 فیصد معاشی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے، اصلاحات کے ذریعے 2028 تک برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ پلان کے تحت نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور برآمدات میں اضافہ ترجیح قرار دیا گیا ہے، اصلاحات پر کامیاب عمل درآمد سے سالانہ روزگار کے 10 لاکھ مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں توانائی اور کاروباری لاگت میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی کی تجویز دی گئی ہے، چین کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے ذریعے برآمدات کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری و برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے، مجوزہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی استحکام ضروری قراردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More