ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہوں کی وجہ کوئی ’ڈاکٹر‘ ہے؟

اردو نیوز  |  Aug 11, 2024

ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کچھ مہینوں سے اپنی طلاق کی افواہوں کی بدولت سرخیوں میں ہیں اور حال ہی میں ایک اور افواہ گردش میں ہے کہ ان کی طلاق کی وجہ ایک ڈاکٹر ہیں جن کی ایشوریا رائے کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور مختلف مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، تاہم مداحوں کو سراغ مل رہا ہے کہ بالی ووڈ جوڑے کے درمیان کیا غلط ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق میں اب ایک ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہے۔ ان کا نام زیرک مارکر ہے اور ان کی ایشوریا رائے سے طویل عرصے سے دوستی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اگر زرک مارکر کا نام ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نہ جوڑا جاتا تو ان کی ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں کبھی نہ پھیلتیں۔

ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کافی عرصے سے دوست ہیں اور حال ہی میں جب ایک تقریب سے دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کی گہری دوستی اداکارہ کی ابھیشیک بچن سے طلاق کی وجہ بن سکتی ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں افواہیں کئی مہینوں سے چلی آرہی ہیں لیکن وہ اس وقت منظرعام پر آئیں جب اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے لیے پورا بچن خاندان اکٹھا ہوا۔

اس موقع پر ایشوریہ رائے بچن بھی موجود تھیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی آئیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام آرادھیا بچن ہے جو نومبر 2011 میں پیدا ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More