ارشد ندیم نے ثابت کیا، وسائل نہ بھی ہوں تو جذبہ کارفرما ہوتا ہے، احسن اقبال

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا، وسائل نہ بھی ہوں تو جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ وسائل نہ بھی ہوں تو جذبہ کارفرما ہوتا ہے۔ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ محنت کریں تو کوئی ایسا خواب نہیں جو پورا نہ ہوسکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر پاکستان کا نام تاریخ کی کتابوں میں رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امید تھی کہ گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، ارشد ندیم

رانا مشہود نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کے اسپورٹس کے سفیر ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کا سرفخر سے بلند کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More