وزیراعلی خیبر پختونخوا کاصوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے صوبے بھر میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔

77ویں یوم آزادی، ”عزم استحکام“کےعنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

ان کاکہنا تھا کہ بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔

وزیراعلی کے پی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More