خیبر پختونخوا ، احساس پروگرام کے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے ایک بیان میں کہا کہ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دیں گے ، سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہو گی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیئے جا رہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں ، منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More