طلبہ کا الٹی میٹم ، بنگلہ دیشی چیف جسٹس عبیدالحسن کا بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

بنگلہ دیش ، کوٹہ سسٹم کیخلاف تحریک کی قیادت کرنیوالے 2 طالبعلم بھی عبوری کابینہ میں شامل

مظاہرین نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ چیف جسٹس آج شام صدر سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

چیف جسٹس نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت قرار دیتے ہوئے عدالت کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔ جس پر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا۔

طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا ، انتشار سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہو گی ، ڈاکٹر یونس

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More