عمران خان سیاسی حقیقت ، ایکدوسرے کو غدار کہنا بند ہونا چاہئے ، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ، عمران خان سیاسی حقیقت ہیں ، 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ، ظلم تھا ، وہ پاکستان مخالف نہیں تھے۔ ایک دوسرے کو غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔

ڈیل نہیں ہو رہی ، عمران خان 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کیس کرینگے ، عمر ایوب

انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں ، 39 سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی جمہوری ہیں ، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا ، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More