عہدے آتے جاتے رہتے ہیں ، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ، گورنر سندھ

ہم نیوز  |  Aug 10, 2024

تبدیلی کی خبریں زیر گردش رہنے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ردعمل بھی آ گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عہدے تو آتے جاتے رہتے ہیں، جب تک اس عہدے پر ہوں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق بحث کسی سطح پر زیرغور نہیں، ایم کیو ایم

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عام شہریوں کیلئے کھلے ہیں، گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کسی اور کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More