برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،62 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Aug 09, 2024

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں62 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ٹی وی سٹیشن گلوبو نیوز کے مطابق جمعہ کو برازیل کے شہر وینہیڈو میں ایک طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔

پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

ساؤ پالو کی ریاستی فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ ونہیڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، اور اس نےعملے کو حادثے کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ درختوں کے جھرمٹ میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس کے بعد سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے۔

ہفتہ و ار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، برازیل کے صدرنے حادثے کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاز میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More