آرمی چیف سے امام مسجد نبوی ﷺ کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پرتبادلہ خیال

سچ ٹی وی  |  Aug 09, 2024

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے مسجد نبوی کےامام نےملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر مسجد نبوی کےامام صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکفوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مسجد نبوی کےامام صلاح بن محمد البدیر نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسجد نبوی کےامام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ملاقات کے موقع پر مسجد نبوی کےامام صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، امام مسجد نبوی نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More