مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Aug 09, 2024

پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات میں امام مسجد نبویؐ نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

ملاقات کے موقع پر مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، امام مسجد نبویؐ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More