وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

سچ ٹی وی  |  Aug 09, 2024

یوم آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو ملک بھرکے سرکاری ادارے اور بینک بند رہیں گے۔

وفاقی حکومت کا عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 14 اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

14 اگست کے روز ملک بھر میں بینک اورتمام مالیاتی ادارے بھی بندرہیں گے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سےاعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔

اعلامیے میں کہاگیاہے کہ بدھ 14 اگست کو تمام بنک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ 14 اگست کے روز ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More