40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں، سروے

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

پاکستان میں کتنے فیصد افراد کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیں گیلپ سروے نے اس بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔

عرفان صدیقی نے سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفی دیدیا

سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپوراستعمال کرتے ہیں۔ ان ایپس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد نوجوان زیادہ فعال ہیں۔

جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More