تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد منظور

سچ ٹی وی  |  Aug 08, 2024

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حزب مخالف کے رکن کی پیش کی گئی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رکن مخدوم زادہ نے پیش کی۔

مخدوم زادہ کی قرارداد میں کہا گیا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخوا پولیس سے زیادہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں الاوئسز 50 ہزار زیادہ ہے۔

صوبائی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More