جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ،آرمی چیف

ہم نیوز  |  Aug 08, 2024

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے،پاک فوج فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جد وجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے،کشمیر تقسیم پاک وہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے، ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے، اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھو۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ علماء و مشائخ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں۔علماء کو چاہیے اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان،پاکستان ہم سے زیادہ اہم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More